اسلام آباد میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی سلور جوبلی تقریبات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جدت کے شعبے میں پچیس سالہ خدمات کی تکمیل پر سلور جوبلی شایانِ شان انداز میں منائی۔
وفاقی وزیر خالد مگسی نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب میں کہا جدید تحقیقی رجحانات، مصنوعی ذہانت اور عالمی تعاون یونیورسٹی کی ترقی کی سمت متعین کریں گے ۔