اسلام آباد میں سرچ آپریشن 13 مشکوک افراد تھانے بند
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے کھنہ، کراچی کمپنی، شالیمار، سمبل اور انڈسٹریل ایریا میں سرچ آپریشن کے دوران 282افراد، 96گھروں، 61دکانوں، 182 موٹرسائیکلوں اور 51گا ڑ یو ں کو چیک کیا گیا۔۔۔
13مشکوک افراد اور آٹھ موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔