مری، ٹریفک حادثہ میں سکول کے 2بچے زخمی، پمز منتقل
مری (نمائندہ دنیا) ایکسپریس وے انگوری کے قریب ٹریفک حادثہ ویگو وین کی ٹکر سے دو سکول کے بچے شدید زخمی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے فوری موقع پر روانہ کر دیں، زخمی بچوں میں 17سالہ واحد اور 16سالہ سعد جہانگیر شامل ہیں دونوں کا تعلق انگوری سے ہے، زخمیوں کو مزید اور بہتر علاج کیلئے پمز منتقل کر دیا ہے۔