گیپکو کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال ،دفاتر بند

گیپکو کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال ،دفاتر بند

گلیانہ،ملکہ،پنجوڑیاں،بھگوال اور نواح میں میٹر ریڈنگ اور بلوں کی تقسیم متاثر بلوں کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائینگے :ایس ڈی او

گلیانہ،حافظ آ باد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )گیپکو کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال کے باعث گلیانہ،ملکہ،پنجوڑیاں،بھگوال اور گردونواح میں بجلی کے میٹروں کی ریڈنگ اور بلوں کی تقسیم کا عمل متاثر ہو نے لگا ۔ ہڑتال کے سبب متعدد علاقوں میں صارفین کو بروقت بجلی کے بل موصول نہ ہو سکے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ صاوفین کا کہنا ہے کہ بلوں کی عدم دستیابی سے ادائیگی میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں جبکہ تاخیر کی صورت میں جرمانے کا خدشہ بھی موجود ہے ۔گیپگو ملازمین کا مؤقف ہے کہ واپڈا کی نجکاری ملازمین اور صارفین دونوں کے مفاد کے خلاف ہے ، اسی وجہ سے وہ احتجاجاً ہڑتال پر ہیں۔ ایس ڈی او گیپگو سب ڈویژن گلیانہ باسط کریم نے میڈیا کو بتایا کہ جونہی گیپگو ملازمین کی ہڑتال ختم ہو گی میٹر ریڈنگ اور بجلی کے بلوں کی تقسیم کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور بلوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔حافظ آباد میں گیپکو کی نجکاری کے خلاف ضلع بھر میں ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی۔ ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں