عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولت کی فراہمی ترجیح :کمشنر

عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولت کی فراہمی ترجیح :کمشنر

ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد،کولو روڈ ریڑھی بازار اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )کمشنر نوید حیدر شیرازی کا کہنا ہے کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر اور مفت سہولیات کی فراہمی،سستی و معیاری اشیائے کی دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے ہسپتالوں مین مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ کی دیگر تمام سہولیات کو ہر لحاظ سے بہتر بنایا جائے تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی اور دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں ان نے خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد،کولو روڈ ریڑھی بازار اور ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری ،محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ جیل کے افسر بھی ہمراہ تھے ۔ کمشنر نے ایم ایس اور ڈاکٹرز و عملہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کوئی کوتاہی یا تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔ بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کولو روڈ پر قائم ریڑھی بازار کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پھلوں اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کی قیمتوں،کوالٹی کا جائزہ لیا ۔قبل ازیں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا بھی دورہ کیا ، قیدیوں کو دستیاب سہولیات،کھانا،علاج معالجہ،تعلیم و تربیت اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں