سیالکوٹ: 5 ہزار پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 50 چرخیاں برآمد ،ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے ہزاروں پتنگیں برآمد کرلیں۔
ڈی پی او حسیب راجہ کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس تھانہ صدر سیالکوٹ کا خونی کھیل پتنگ مافیا کے خلاف کریک ڈا ئون کیا ، 5 ہزار پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 50 چرخیاں برآمدکرکے ملزم کے مقدمہ درج کرلیا ۔ علاوہ ازیں تھانہ رنگپورہ پولیس نے پتنگ بازی میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔