ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کا سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت دی سی آفس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کا سُتھرا پنجاب  پروگرام کے تحت دی سی آفس کا دورہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈی سی آفس سے جھنگ بھکر روڈ کا دورہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود متعلقہ افسروں و عملہ کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ شہر کو صاف، شفاف اور صحت مند بنانا ضلعی انتظامیہ کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیاس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اس سلسلہ میں تسلسل کیساتھ روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں