ڈی سی خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا تفصیلی دورہ
خوشاب (نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور او پی ڈی کا معائنہ کیا۔
انہوں نے مریضوں سے علاج اور ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو صفائی، نظم و ضبط اور معیاری طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔