چیف ایگزیکٹو لاہور قلندر عاطف رانا کامسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں چیف ایگزیکٹو لاہور قلندر عاطف رانا کی آمد مختلف حصو ں کا وزٹ کیا،اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیا النور، بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین، آصف محمود کلیر،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ملک رضوان الحق،صاحبزادہ سید آل احمد،ہیڈ کوچ محمد رشیدودیگر بھی موجود تھے ۔
عاطف رانا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے افراداورادارے فلاحی کاموں سے زندہ رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان کردار کی پختگی کی درسگاہ ہیں، نجی شعبے میں مسلم ہینڈز کے پراجیکٹ بے مثل ہیں اور کھیل کے میدان میں پسماندہ علاقوں کے ابھرتے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے کرکٹ اکیڈمی کا قیام منفرد اقدام ہے ۔