پی ایس پی اے سے ماحول دوست تعمیرات کی راہ ہموار ہوگئی: ذیشان رفیق

پی ایس پی اے سے ماحول دوست تعمیرات کی راہ ہموار ہوگئی: ذیشان رفیق

لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی (پی ایس پی اے )کے قیام سے ماحول دوست تعمیرات کی راہ ہموار ہوگئی ۔

 اتھارٹی گرین ایریاز، جنگلات اور زرعی رقبے کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ سول سیکرٹریٹ میں پی ایس پی اے کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے پلاننگ سپورٹ سسٹم (پی ایس ایس)کو ہر ضلع کے ڈیش بورڈ سے منسلک کردیا گیا۔ اضلاع کی ماسٹر پلاننگ کے بعد پی ایس پی اے کے پاس شاندار ڈیٹا دستیاب ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں