ہسپتالوں میں مفت ادویات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہسپتالوں میں مفت ادویات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

بھاری بجٹ کے باوجود ہسپتالوں میں ضروری ادویات دستیاب نہیں:درخواستگزار

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر 27 جنوری کو پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی کے لیے درخواست پر سماعت کریں گے ،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مفت اور بلا تعطل فراہمی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے ،جسٹس فاروق حیدر درخواست پر 27 جنوری کو سماعت کریں گے ،درخواست جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض پرائیویٹ فارمیسی سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں،درخواست گزار کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت آئین کے آرٹیکل 9 اور 25 کی خلاف ورزی قرار ہے ،بھاری سرکاری بجٹ کے باوجود ہسپتالوں میں ضروری ادویات دستیاب نہیں، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات فوری فراہم کرنے کا حکم دے اور لاہور ہائیکورٹ ادویات کے سٹاک کی مانیٹرنگ اور فراہمی کے لیے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں