بسنت:حفاظتی انتظامات پر 11کروڑ خرچ:شہر 3حصوں میں تقسیم
اندرون شہر سمیت 48علاقے ریڈ زون ،ییلو زون میں اچھرہ سمیت 32علاقے ،گرین زون میں لبرٹی سمیت 20علاقے شامل،100سیفٹی راڈ کیمپ فعال کیمپوں پر ضلعی انتظامیہ،ٹریفک اور ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی دینگی ، 695بسیں فری شٹل میں شامل ، انٹر سٹی کیلئے شیخوپورہ ،مریدکے ، شرقپور سے فری شٹل بس ہو گی
لاہور (عمران اکبر )شہر بھر میں سیفٹی راڈ سو کیمپوں کے لئے ساڑھے گیارہ کروڑ روپے خرچ ہو گا ،ضلعی انتظامیہ سے ٹریفک حکام نے بجٹ کی استدعا کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بسنت کی تیاریوں پر سرکاری خرچ بڑھنے لگا ،دس لاکھ سفٹی راڈ پر سارھے گیارہ کروڑ کے فنڈز جاری کئے جائیں گے ، بسنت کے موقع پر شہر کو تین زونز میں تقسیم کر دیا ۔اندرون لاہور سمیت 48علاقے ریڈ زون میں شامل ،ییلو زون میں اچھرہ سمیت 32علاقے شامل ،گرین زون میں لبرٹی سمیت 20علاقے شامل تینوں زونز کی شاہراہوں پر سو روڈ سیفٹی کیمپس فعال کر دیئے گئے ، روڈ سیفٹی کیمپس پر ضلعی انتظامیہ،ٹریفک اور ریسکیو ٹیمیں ڈیوٹی دینگی ،موٹر سائیکل ،لوڈر رکشہ ،بغیر ہیلمٹ کا داخلہ ممنوع قرار،انٹر سٹی رائیڈ کے لئے شیخوپورہ ،مریدکے ، شرقپور سے فری شٹل بس ہو گی،رائیونڈ ،مانگا سے ٹھوکر تک اور قصور سے چونگی امرسدھو تک فری شٹل بس سروس مہیا کی جائے گی،بسنت کے موقع پر شہریوں کے لئے 695بسیں فری شٹل سروس مہیا کریں گی۔