عزیز بھٹی ہسپتال میں پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

عزیز بھٹی ہسپتال میں پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے :اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامی و طبی امور کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے بات چیت کی جنہوں نے مجموعی طور پر فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے ہسپتال کے بعض حصوں میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔دورے کے دوران یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ ہسپتال کی پارکنگ اس وقت کسی کنٹریکٹر کی عدم تعیناتی کے باعث بغیر نگرانی کے ہے جس کے باعث بالخصوص موٹر سائیکلوں کی چوری کا خدشہ موجود ہے ،اس معاملے کو فوری توجہ طلب قرار دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور پارکنگ کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے مریضوں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں