ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا شہر خموشاں کوبے چک کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے شہر خموشاں (قبرستان)کوبے چک سیالکوٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرکے لوکل گورنمنٹ کے سپرد کیا جائے تاکہ منصوبے کو باقاعدہ فعال کیا جا سکے ۔ اس ضمن میں ایکسین بلڈنگ اور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ کو فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔