لیاقت علی انصاری انجمن جمعیت الانصار کے چیئرمین سپریم کونسل منتخب
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)انجمن جمعیت الانصار حافظ آباد کا اجلاس صدر ڈاکٹر محمدیاسین کی زیر صدارت ہوا جس میں سپریم کونسل کے چیئرمین کے لئے تین رکنی کمیٹی جس میں پروفیسرپیرڈاکٹر اکرم چشتی، ڈاکٹر محمد یاسین انصاری اور عبدالجبار رضا انصاری شامل تھے ۔
انہوں نے حاجی لیاقت علی انصاری سابق ناظم کو چیئرمین سپریم کونسل منتخب کیا ۔ لیاقت علی انصاری نے کہا کہ وہ انصاری برادری کی ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے ۔