گجرات میں کسی جگہ آٹے کی قلت نہیں :ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ
سپلائی کیساتھ معیار کو بھی کنٹرول کیا جا رہا : اعجاز سیال ، روزنامہ دنیا سے گفتگو
گجرات(سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈگوجرانوالہ ’گجرات ڈویژن اعجاز احمد سیال نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خرم نیاز ثاقب کے ہمراہ فلور ملز ایسوسی ایشن’کریانہ ایسوسی ایشن’نان بائی ایسوسی سے میٹنگ کی جبکہ اس موقع پر سابق چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ریجن پنجاب افتخار احمد مٹو’صدر فلور ملز ایسوسی ایشن نواز بٹ’جنرل سیکرٹری ارسلان پرویز و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر اعجاز احمد سیال نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں روزانہ 100 کلو گرام کے 3 ہزار بیگ فراہم کئے جا رہے ہیں ،100 سے زائد دکانیں اور 7 ٹرکنگ پوائنٹ لگائے گئے ہیں، گجرات میں کسی جگہ آ ٹے کی قلت نہیں اور سرکاری نر خوں پر دستیاب ہے ، گندم کا کوٹہ بھی سرپلس ہے ،24 گھنٹے آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر فلور ملز کے ذمے 3 شاپس لگائی گئی ہیں جسے فلور ملز ہر صورت چلانے کی پابند ہوں گی جہاں پر 24/7آٹا سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ آٹے کی سپلائی کیساتھ معیار کو بھی کنٹرول کیا جا رہا ہے ۔میٹنگ میں صدر فلور ملز ایسوسی ایشن گجرات نواز بٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ ایشوز پر فلور ملز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خرم نیاز ثاقب کے بھرپور تعاون سے ہر چیز کو بہتر طریقے سے مینج کیا ہے ۔