پو لیس کانسٹیبلوں کی محکمانہ ترقی کیلئے امتحان کا انعقاد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیرِ نگرانی ضلع گوجرانوالہ میں محکمانہ پروموشن امتحان (لسٹ A) کا انعقاد کیا گیا جس میں کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کیلئے امتحانی عمل شفافیت، میرٹ اور طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد، ایس پی سول لائن عمران خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز میاں سہیل فاضل سمیت دیگر افسر وں نے امتحانی عمل کی نگرانی کی ۔