گجرات:تعمیراتی سامان رکھنے سے نالیاں بند ، 3 دکانیں سیل
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے تجاوزات اور نکاسیٔ آب میں رکاوٹ بننے پر کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر تعمیراتی سامان رکھنے اور نالیوں میں بجری ڈالنے والی3دکانوں کو سیل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ دکانداروں کی جانب سے سڑک پر تعمیراتی سامان رکھا گیا تھا جبکہ نالیوں میں بجری ڈالنے کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام متاثر ہو رہا تھا اور نالیاں بندہو گئی تھیں۔