سیالکوٹ کو سیاحتی مرکز بنانے کے اقدمات کررہے :سقراط امان

سیالکوٹ کو سیاحتی مرکز بنانے کے اقدمات کررہے :سقراط امان

سیاحت کے فروغ اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کیلئے کشش مواقع موجود ہیں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری سیاحت پنجاب سقراط امان رانا نے سیالکوٹ کے تاریخی و ثقافتی ورثے کے حامل مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سیالکوٹ قلعہ، اقبال منزل، شوالہ تیجا سنگھ اور گورنمنٹ لیڈی اینڈرسن سکول کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی بھی موجود تھیں۔سقراط امان رانا نے کہا کہ سیالکوٹ تاریخی اعتبار سے ایک منفرد اور اہم شہر ہے ، جہاں سیاحت کے فروغ اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے لئے کشش مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کے ذریعے سیالکوٹ کو ایک نمایاں سیاحتی مرکز بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق صوبے بھر میں سیاحت کے فروغ، تاریخی ورثے کے تحفظ اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور سیالکوٹ اس سلسلے میں خصوصی توجہ کا حامل شہر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں