پنڈی بھٹیاں :موٹروے پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ،3ملزم گرفتار

پنڈی بھٹیاں :موٹروے پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ،3ملزم گرفتار

گاڑی بھگانے پر پو لیس نے تعاقب کرکے پکڑ لیا ، 26 کلو سے زائد افیون ،چرس برآ مد

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )موٹروے پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان کے مطابق پولیس کو منشیات سمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملی جس پر ڈی ایس پی افتخار وینس ، انسپکٹر جعفر علی اور انعم اعتزاز نے کارروائی کرتے پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے ایم فور پر زیرو پوائنٹ کے قریب کار سوار سمگلروں کو روکا جنہوں نے رکنے کے بجائے گاڑی بھگا دی جس پر موٹروے پولیس نے گھیر کر روک لیا اور کارروائی کے دوران 3 ملزموں اکبر خان، ندیم خان اور ضیا الرحمن کو گرفتار کر کے گاڑی سے 26 کلو 400گرام افیون اور چرس برآمد کر لی ، ملزموں ، گاڑی اور منشیات کو اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں