مٹی چوری اور مویشی باڑوں سے نہروں کی پٹڑیاں برباد
تتلے عالی(نامہ نگار )مٹی چوری اور مویشی باڑوں سے نہروں کی پٹڑیاں برباد ، گندگی سے رکاوٹیں کھڑی ہو گئیں، آبی ذخائر آلودہ ہونے لگے ۔
تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجن کی14کے قریب نہریں ،راجباہ، مائنرز اور ڈسٹری بیوٹریز ہیں یہاں سے مٹی چوری ہونے سے پٹڑی ختم ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے پانی آنے پر شگاف پڑنے کا خدشہ لاحق ہے ،نہروں،راجباہوں،مائنرز کی پٹری پر مویشی باڑے قائم ہو گئے ہیں مویشی پال افراد گوبر بھی نہروں میں پھینک دیتے ہیں جس سے نہ صرف آبی ذخائر آلودہ ہو رہے ہیں جبکہ جگہ جگہ رکاوٹوں سے نہریں چالو ہونے پر ٹیل تک پانی کا پہنچنا محال ہوگا۔یاد رہے کہ2سال قبل محکمہ انہار نے پٹڑی کو نقصان پہنچانے پر گھمن والا،قلعہ نوہد سنگھ، بھاکرانوالی کے 24افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کروایا تھا۔