گورنمنٹ کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹائون کی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹائون گوجرانوالہ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے‘ آن لائن اور ان کیمپس شارٹ کورسز مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں نئی منتخب شدہ سی آرز سے پرنسپل ڈاکٹر لبنیٰ اخلاق خان نے حلف لیا۔ سینئر نائب صدر چیمبر سعد جمیل عرفانی اور کارکمال فلاحی تنظیم کے چیئرمین طاہر محمود نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ کارکمال فلاحی تنظیم کی طرف سے 191طالبات کو سی پلس پلس گرافکس ڈیزائنگ ، مشین لرننگ وغیرہ کے آن لائن کورسز کر ائے گئے ۔کالج کیمپس میں فوٹو گرافی، ویڈیو گرافی اور پرسنیلٹی گرومنگ کے کورسز بھی کر ائے گئے جن کے طلبا کی کل تعداد 191تھی۔ ایف ایس سی پارٹ ون میں نمایاں کارکردگی والی 11طالبات کو انعام دئیے گئے ۔