آئمہ کرام کی فلاح و بہبودکیلئے گوجرانوالہ میں اعزازیہ کارڈ منصوبے کا آغاز

آئمہ کرام کی فلاح و بہبودکیلئے گوجرانوالہ میں اعزازیہ  کارڈ منصوبے کا آغاز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق دینی خدمات سرانجام دینے والے آئمہ کرام کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی اقدام کے تحت گوجرانوالہ میں اعزازیہ کارڈ برائے امام صاحب منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔

اسی سلسلے میں ضلع گوجرانوالہ کے معزز آئمہ کرام میں پے آرڈر زکے ذریعے اعزازیہ رقوم تقسیم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم، محمد نواز چوہان، عمران خالد بٹ، سابق ایم پی اے توفیق احمد بٹ،معظم رو ئوف مغل اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقرا مبین نے آئمہ کرام کو وزیراعلیٰ کی جانب سے پے آرڈر / اعزازیہ کارڈ پیش کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں