گارڈز کا ڈاکٹر‘لواحقین پر تشدد‘ ٹراما سینٹر میدان جنگ

 گارڈز کا ڈاکٹر‘لواحقین پر تشدد‘ ٹراما سینٹر میدان جنگ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں سکیورٹی گارڈز کی ڈاکٹر اور مریضوں کے لواحقین سے بدسلوکی اور تشدد ،

ٹراما سینٹر میدان جنگ بن گیا ۔واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جس میں دیکھا گیا ہے کہ سکیورٹی گارڈز ہسپتال میں آئے مریض کے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی ایک ڈاکٹر سکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ عقیل نامی نوجوان مریض کی سلپ لے کر ٹراما سنٹر میں داخل ہونے لگا تو سکیورٹی گارڈز نے اندر جانے سے منع کر دیا اور بحث مباحثہ کے دوران گارڈز نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جبکہ اسی دوران ڈاکٹر حماد بھی ٹراما سینٹر میں داخل ہونے لگا تو گارڈز نے انہیں بھی روک کر بدسلوکی شروع کر دی جسکے بعد ڈاکٹر نے سکیورٹی گارڈ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاج معالجے کا نظام متاثر ہوا۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سکیورٹی گارڈز کا مریضوں اور انکے اہل خانہ سے ہتک آمیز رویہ معمول بنتا جا رہا ہے جسکی شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے سکیورٹی کے نام پر کی جانے والی غنڈہ گردی کیخلاف فوری نوٹس لے اور ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں