لدھیوالہ :کھیت سے 3بچوں کے باپ کی نیم برہنہ لاش برآمد
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )لدھیوالہ میں کھیتوں سے 35سالہ شخص کی8روز پرانی نیم برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔
لدھیوالہ وڑائچ میں بکھڑیوالی روڈ کے کھیتوں میں لاش کو دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ رمضان کمبوہ، ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت 35سالہ یحییٰ وڑائچ کے نام سے ہوئی ہے جو 3 بچوں کا باپ ہے ۔پولیس نے موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔