فانا ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

فانا ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایچ او ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر سیٹھ وقاص نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی

کارروائی کے دوران خطرناک اور ریکارڈ یافتہ ڈکیت سرغنہ غلام عباس عرف فانا اور اسکے ساتھی صدام حسین عرف صدامہ کو گرفتار کر لیا ، ملزموں کے قبضے سے لاکھوں روپے کی چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور رقم کی برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں