صدر اور سیکرٹری نے پریس کلب ملکوال کی کابینہ تشکیل دیدی

صدر اور سیکرٹری نے پریس کلب  ملکوال کی کابینہ تشکیل دیدی

ملکوال(نمائندہ دنیا )پریس کلب ملکوال کا اجلاس نومنتخب صدر رانا سلیم بوسال کی صدارت میں ہوا۔

صدر رانا سلیم بوسال اور جنرل سیکرٹری ابوذر بٹ نے ممبران سے مشاورت کے بعد سال 2026 کیلئے کابینہ کا اعلان کیا ،نئے عہدیدار وں میں صدر رانا سلیم بوسال، جنرل سیکرٹری ابوذر بٹ، چیئرمین نسیم اکمل خان، سینئر نائب صدر محمد آصف، نائب صدر رانا محمد عظیم، نائب صدر عمر محمود، جوائنٹ سیکرٹری مسعود گیلانی، انفارمیشن سیکرٹری رضوان بٹ، فنانس سیکرٹری قاری عبد الرحمٰن اورآفس سیکرٹری خرم بیگ شامل ہیں۔ اجلاس میں عدنان محمود، رانا محمد نعیم، محمد زبیر اور طارق بھٹی نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں