حلقہ کے عوامی مسائل کو ہر صورت حل کرینگے :بلال تارڑ
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )نواحی علاقہ سہارن خورد میں رانا تقی گروپ کے زیرِ اہتمام میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ کی سیاسی شخصیات، بزرگوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ میں این اے 66سے رکن اسمبلی بلال فاروق تارڑ اور پی پی 36سے رکن اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے خصوصی شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ حلقہ کے عوامی مسائل کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور ماضی کی محرومیوں کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترقی اور خوشحالی کا سفر عملی اقدامات کے ساتھ جاری رہے گا ۔ عدنان افضل چٹھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن اور انیشیٹو کے تحت علی پورچٹھہ اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جن کے ثمرات جلد عوام کو نظر آنا شروع ہو جائیں گے ۔