حافظ آباد: بجلی کی گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پاور لومز پر تالے سینکڑوں مزدور بیروزگار

حافظ آباد: بجلی کی گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پاور لومز پر تالے سینکڑوں مزدور بیروزگار

مرمت کے نام پر سارا سارا دن بجلی بند رکھنا معمول، کاروبار شدید متاثر ، بجلی مہنگی ہونے کے با وجود دستیاب نہ ہونا المیہ سے کم نہیں،بچوں کیلئے روزی کمانا بھی محال ہو گیا :صارفین

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )شہر میں سارا سارادن بجلی بند رہنے لگی جس سے پاورلومز انڈسٹری پر تالے لگنے سے سینکڑوں مزدور بیروزگار ہونے لگے جبکہ دیگر کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گئے ۔ سردی کی شدید لہر کیساتھ ہی گیپکو کی جانب سے دن اور رات کے دوران بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چند روز سے شہر میں سارا سارا دن بجلی کو مرمت کے نام پر بند رکھنا معمول بن چکاہے جس پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف انہیں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے پر یشان کر رکھا ہے تو دوسری جانب انکے لئے طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بچوں کیلئے روزی کمانا بھی محال ہوگیا ہے ۔کاروباری افراد اور شہریوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل بندش پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ زندگی کے معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں ، سرد موسم میں بجلی کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے ،پہلے ہی کاروباری حالات ٹھیک نہیں ، بجلی مہنگی ہونے کے با وجود دستیاب نہ ہونا المیہ سے کم نہیں، حکمرانوں کو صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے راست اقدامات کرنے چاہئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں