کسانوں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات

کسانوں کو معیاری زرعی مداخل کی  فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)زرعی شعبے کے معیار کو بہتر بنانے اور کسانوں کو معیاری زرعی مداخل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزرزگوجرانوالہ اعظم مغل نے فرٹیلائزرز مارکیٹ بٹرانوالی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کسانوں کیلئے فراہم کیے جانے والی کھادوں کی کوالٹی کی جانچ پڑتال کی۔دورے کے دوران محمد اعظم مغل نے فرٹیلائزرز کے معیار، پیکنگ، لیبلنگ اور سرکاری ہدایات کے مطابق دستیابی کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے کھاد ڈیلروں کو ہدایت کی کہ کسانوں کو صرف مستند اور معیاری کھاد فراہم کی جائے تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو اور کسانوں کو کسی قسم کے مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں