ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن اور گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا، انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی اور وارڈز کا معائنہ کیا۔
انہوں نے مریض بچوں کے علاج معالجے کے انتظامات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، سٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ قبل ازیں گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز و طبی عملہ کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے امور کا جائزہ لیا۔