محلہ شریف فارم میں خالی پلاٹ کوڑے کے ڈھیر بن گئے
علاقہ مکینوں کیلئے سانس لینا دشوار ، فوری کوڑے کے ڈھیر ختم کرنے کا مطالبہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )کینٹ بورڈ کے علاقہ محلہ شریف فارم میں خالی پلاٹ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بن گئے ،محلہ داروں ،گزرنے والوں کے لیے سانس لینا مشکل ہوگیا محلہ شریف فارم گلہ گودام والا میں جامع مسجد توکلیہ کے قریب خالی پلاٹ کوڑا کرکٹ کی وجہ سے گندگی کا ڈھیر بن گیا کینٹ بورڈ عملہ صفائی نے عرصہ دراز سے اس طرف توجہ نہ دی جسکی وجہ سے گندگی کے پہاڑ کی شکل اختیار کرچکا ہے جو عملہ کی غفلت لاپرواہی کا نتیجہ ہے جسکی بد بو سے علاقہ مکین ،مسجد کے نمازی متاثر ہو رہے ہیں جبکہ مکھیوں مچھروں کی بہتات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اہلیان محلہ کا کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر سے مطالبہ ہے کہ اس گندگی کے ڈھیر کے خاتمے کے لیے عملہ کو احکامات جاری کیے جائیں۔