سماجی رہنمابشیر باجوہ کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے تقریب
راہوالی(نامہ نگار)عاجزی، انکساری سے مانگی جانے والی دعائیں قبول کرنے میں اللہ اپنے نیک بندوں کو مایوس نہیں کرتا ۔خصوصاً مرحوم والدین کیلئے نیک اولاد کی طرف سے مغفرت کی دعائیں کرنے اورکرانے پر ناصرف اللہ اور اسکے رسول ؐ راضی ہوتے ہیں بلکہ یہ دعائیں اللہ ضرور قبول فرماتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈی سی کالونی راہوالی کے معروف سماجی خاندان کے بابر بشیر باجوہ، خالد بشیر باجوہ، منیر بشیر باجوہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی گوجرانوالہ کی والدہ، طاہر رشید باجوہ کی چچی پروفیسر شکیل احمد باجوہ، تنویر باجوہ، افضل باجوہ کی تائی کے ایصال ثواب کی تقریب سے پروفیسر شبیر حسین چشتی، علامہ عطا المصطفیٰ جمیل، قاری آصف نوشاہی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔