تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرتی بچی کو روند ڈالا
وزیرآباد،علی پورچٹھہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر)نواحی علاقے رسولنگر کے قریب موضع منڈھیالہ چٹھہ میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرتی چار سالہ بچی کو کچل دیا،
جس سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جسکی شناخت عنائیہ کے نام سے ہوئی جو منڈھیالہ چٹھہ کے رہائشی شہباز کی بیٹی تھی۔ حادثے کے بعد لاش کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا۔اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،حادثے پر اہل علاقہ اور بچی کے ورثا نے شدید احتجاج کیا جس پر اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ آفریدی بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس کے مطابق بچی کے اہل خانہ نے ٹرک ڈرائیور کو معاف کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ۔ ضروری قانونی تقاضے مکمل کر کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔