ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر کی زیرِ صدارت ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
2فروری سے شروع ہونے والی 3 روزہ قومی مہم کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام والدین اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔