نوجوان سپورٹس گرائونڈز نہ ہونے پر نشہ کے عادی ہونے لگے
موترہ(نامہ نگار)تحصیل ڈسکہ کے نوجوان اور طلبا کھیل کے میدان سے محروم ہونے پر نشہ کے عادی ہونے لگے ۔
چھوٹا سا پارک لاکھوں کی آبادی کو تفریحی سہولیات فراہمی کیلئے ناکافی، 30 وارڈوں اور 24یونین کونسلوں پر مشتمل تحصیل میں نوجوانوں اور طلباکے کھیل کیلئے کوئی میدان نہیں ۔ لاکھوں کی آبادی پر مشتمل تحصیل میں ایک سٹیڈیم ہے جو عرصہ دراز سے زبوں حالی کاشکار ہے جسکی وجہ سے نوجوان اور طلباکھیلوں کی سرگرمیوں سے محروم ہیں ہر دفعہ انتخابات میں ممبران اسمبلی علاقہ مکینوں کو یہ لالی پاپ دیکر ووٹ حاصل کرلیتے ہیں کہ آپکے علاقہ میں بہترین پارکس بنائے جائینگے تاکہ نوجوان نسل تباہی کے دہانے سے بچ سکے مگر الیکشن جیتنے کے بعد ممبران اسمبلی اس طرف دھیان نہیں دیتے 30وارڈوں اور 24یونین کونسلوں پر مشتمل تحصیل میں کھیل کے میدان اور پارکس کی کمی سے نوجوان نسل منشیات اور دیگر نشہ کی عادی ہورہی ہے ۔ علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔