ممبر سرمایہ کاری بورڈ صاحبزادہ عتیق کاچیمبر آف کامرس کا دورہ

ممبر سرمایہ کاری بورڈ صاحبزادہ  عتیق کاچیمبر آف کامرس کا دورہ

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب شافع حسین کی ہدایت پر صنعتوں کے فروغ کیلئے ممبر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ صاحبزادہ عتیق لیاقت گھمن نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا

جہاں صدر چیمبر اف کامرس علی ہمایوں بٹ، سینئر نائب صدر سعد جمیل عرفانی، سیکریٹری چیمبر اسفند منیر بیگ، ئائب صدر فیصل سٹار مغل کے علاوہ ریجنل ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز زاہد ملک بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں نئے شروع ہونیوالے منصوبہ جات پر گفتگو کی گئی جن میں بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر کی منتقلی ، ایکسپو سینٹر اور میٹل پروسیسنگ یونٹ کا قیام شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں