ڈی ایس ریلوے کا اوکاڑہ سیکشن کامعائنہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے لاہوراوکاڑہ سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران سیفٹی کے حوالے سے ٹریک الائنمنٹ، ٹریک بیلنس، ٹریک گیج، ٹریک فٹنس اور ٹریک کروز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ٹرین آپریشن سیفٹی سے متعلق عملے سے سوالات کیے گئے اور ان کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو جانچا گیا۔ وے اینڈ ورکس، لیول کراسنگ گیٹس اور سٹیشن یارڈز کا معائنہ کیا گیا جبکہ ریلوے پلوں کی مضبوطی جانچا گیا۔ اوکاڑہ ریلوے سٹیشن کے قریب برج نمبر 22 کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔ انسپکشن کے موقع پر حادثاتی طور پر گیٹ ٹوٹ جانے کی صورت میں ہنگامی طور پرچین سے گیٹ کو محفوظ بنانے کی مشق بھی کی گئی۔