فیکٹریوں سے نکلنے والے دھوئیں کی ڈرون سے نشاندہی

 فیکٹریوں سے نکلنے والے دھوئیں کی ڈرون سے نشاندہی

پتنگ بازی کی نشاندہی اور ملزمان کی لوکیشن پولیس کو فراہم :سیف سٹی

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید کیمروں اور ڈرونز سے ماحولیاتی آلودگی، پتنگ بازی، ٹریفک اور جرائم کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں ترجمان کے مطابق تھانہ گڑھی شاہو میں کچرا جلانے سے اٹھنے والے دھوئیں کی نشاندہی، متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دی گئی ،اسی طرح باغبانپورہ جی ٹی روڈ کے قریب فیکٹریوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کی ڈرون کے ذریعے نشاندہی دی گئی، اسی تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں ڈرونز کی مدد سے پتنگ بازی کی نشاندہی اور ملزمان کی لوکیشن پولیس کو فوری فراہم کی گئی جبکہ مین جی ٹی روڈ پر ڈرون سرویلنس کے دوران رانگ پارکنگ سے ٹریفک جام کی نشاندہی، ٹریفک کنٹرول کو بروقت اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی ،ترجمان نے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹس پر ڈرون بیسڈ نگرانی، مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دیں ،سیف سٹی کی ماحولیاتی آلودگی، بتنگ بازی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں