10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص

10 سرکاری سکولوں کی  چھتیں بسنت کیلئے مختص

لاہور(خبر نگار)اندرون لاہور 10 سرکاری سکولوں کی چھتیں بسنت منانے کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ان سکولوں سے متعلق مکمل رپورٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو ارسال کر دی ہے ۔مختص کیے گئے سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹی گیٹ، دہلی گیٹ، سید مٹھا بازار اور شاہ عالم گیٹ شامل ہیں۔اسی فہرست میں گورنمنٹ وکٹوریل گرلز ہائی سکول ودیگر کے نام شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں