ملی فیڈریشن کا یوم کشمیر منانے کااعلان
لاہور (خبر نگار) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے ۔
صدر رانا جبران، پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے ۔