مضر صحت دودھ سپلائی کی کوشش ناکام، دو ہزار لٹر تلف

مضر صحت دودھ سپلائی کی کوشش ناکام، دو ہزار لٹر تلف

منڈی بہاؤالدین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹی اور مضر صحت دودھ کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا کر دو ہزار لٹر دودھ تلف کر دیا۔

 ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی منڈی بہائوالدین کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کٹھیالہ اور گھنیاں روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دودھ سپلائی کرنے والی دو گاڑیوں کو روک کر دودھ کے سیمپل لے کر ان کا لیبارٹری معائنہ کیا تو پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کی کمی پائی گئی جس پر دو ہزار لٹر دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مضر صحت اور ملاوٹی دودھ فروشوں کیخلاف سخت کارروائی جاری رہیں گی ، کسی کو بھی عوام کی صحت سے نہیں کھیلنے دینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں