ایمن آباد تا گھکھڑ میٹرومنصوبہ سال میں مکمل،صوبائی وزیر

 ایمن آباد تا گھکھڑ میٹرومنصوبہ سال میں مکمل،صوبائی وزیر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ میں ایمن آباد تا گھکھڑ جدید ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت میٹرو بسیں چلانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے جو ایک سال کے قلیل عرصے میں مکمل کر لیا جائے گا ۔

یہ بات،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اورسابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید نے ایمن آباد تا گھکھڑ دورہ کے بعد کمشنر دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی،آر پی او خرم شہزاد حیدر،ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ایم پی اے قیصر اقبال سندھو بھی انکے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مجوزہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پر متعلقہ محکموں سے بریفننگ لی۔ بلال اکبر نے اس موقع پر کہا حکومت شہری علاقوں میں جدید، محفوظ اور سستی سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔ ایمن آباد تاگھکھڑ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کا قیام گوجرانوالہ اورگردونواح کے عوام کیلئے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔سابق چیف سیکرٹری زاہد سعید نے بتایاکہ منصوبے کے روٹ میں 24سٹیشن ہونگے اور 26 ہو ٹرن آئیں گے ہر کلو میٹر کے بعد سٹیشن بنے گا اور 4انڈر پاسز ہونگے ۔کمشنر نے یقین دلایا کہ منصوبے کو شفاف، مؤثر اور مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے تمام تر انتظامی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں