سیالکوٹ:پارکنگ مافیا نے سڑکوں پر سٹینڈ قائم کرلئے

سیالکوٹ:پارکنگ مافیا نے سڑکوں پر سٹینڈ قائم کرلئے

موٹرسائیکل پر آنیوالی فیملیز کیساتھ بدتمیزی، بداخلاقی اور تذلیل کرنے لگے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پارکنگ مافیا نے سیالکوٹ کو ٹھیکہ پر لے لیا،سٹرکوں کے اطراف میں پارکنگ سٹینڈ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، پارکنگ سٹینڈ کے غنڈے موٹرسائیکل پر آنے والی فیملیز کے ساتھ بدتمیزی، بداخلاقی اور تذلیل کرنے لگے ۔ سیالکوٹ کے ہسپتالوں، بینکوں، پلازوں سٹرکوں کے اطراف میں پارکنگ مافیا نے قبضہ جما کر پارکنگ سٹینڈ بنا رکھے ہیں جس موٹرسائیکلوں پر آنیوالی فیملیز کے انتہائی بدتمیزی، بد اخلاقی سے پیش آتے ہیں۔ شہریوں عبدالجبار، منیب حسین ، نیامت علی، حسن شاہ، عبدالرحمان ،عبداﷲ ،محمد آصف، شہزاد احمد نے بتایا کہ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ، مشن ہسپتال پیرس روڈ، کمشنر روڈ پر قائم نجی ہسپتال اور لیبارٹریاں کے باہر ، پیرس روڈ، خادم علی روڈ، شہاب پورہ روڈ، چرچ روڑ، مجاہد روڈ، سرکلر روڈ، حاجی پورہ روڈ، کشمیر روڈ، ڈیفنس روڈ پر قائم بینکوں کے باہر پارکنگ مافیا کے غنڈوں نے قبضہ جما کرکھا ہے جو ہر آنے جانے والے صارفین سے فی موٹرسائیکل 30سے 50 روپے وصول کرتے ہیں جبکہ ہسپتال کے اندر اور باہر قائم پارکنگ سٹینڈ مافیا مریض اور لواحقین سے فی موٹرسائیکل 40 روپے وصول کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں