ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کا آؤٹ سورس سرکاری سکولوں کا دورہ
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین نے آؤٹ سورس سرکاری سکولوں کا دورہ کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول لال واڑی اور گورنمنٹ پرائمری سکول بیووالی کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں تعینات اساتذہ کی تنخواہوں کے حوالے سے سی ای او ایجوکیشن محمد یاسین خان کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو باضابطہ ریفرنس ارسال کیا جائے تاکہ اساتذہ کے مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے ۔