کمشنر کا ڈسکہ میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی انتظامات کا معائنہ
ڈسکہ‘سیالکوٹ (نامہ نگار‘نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے ڈسکہ کا دورہ کیا ، انہوں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں میں حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈسکہ کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور طبی عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔