نوشہرہ ورکاں :ڈاکوئوں نے سیلز مین سے 1 لاکھ روپے چھین لئے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے با عث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
محلہ روڑالہ کا رہائشی ارسلان نامی سیلز مین کڑیال کلاں سے واپس نوشہرہ ورکاں آ رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے روک لیا اور ایک لاکھ روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔ علاقہ مکینوں نے بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔