کوٹ اسحق کے قریب کوسٹر الٹ گئی، 8مسافر زخمی ، ہسپتال منتقل
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )کوٹ اسحق کے قریب تیز رفتار کوسٹر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 8افراد زخمی ہوگئے جنہیں فور ی طورپر ریسکیو کی جانب سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کوسٹر نوروزپور سے گجر خان جارہی تھی۔دوسری جانب پنڈی بھٹیا ں کے قریب دو ٹرکوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک ٹرک ڈرائیو ر شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو کے عملہ نے کافی تگ ودو کے بعد ٹرک سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔