ڈسکہ :گیس لائن کیلئے کھدائی شہر گرکر زخمی ہونے لگے

ڈسکہ :گیس لائن کیلئے کھدائی  شہر گرکر زخمی ہونے لگے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں سوئی گیس والوں کی طرف سے نئی پائپ لائن بچھانے کیلئے اکھاڑی گئی گلیوں اوربازاروں میں گر کر درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

 چند ہفتوں سے محکمہ سوئی گیس والوں نے نئی پائپ لائن بچھانے کیلئے ڈسکہ شہر کی تمام گلی محلوں اور بازاروں کو اکھاڑ دیا اور نئی پلاسٹک کی پائپ لائن بچھانے کے بعد گلی محلوں اور بازاروں کو جن کو انہوں نے اکھاڑا تھا مرمت نہیں کر ایا گیا ، اکھاڑی گئی گلی محلوں اور بازاروں میں درجنوں افراد گر کر زخمی ہورہے ہیں ۔ شہریوں نے گلیوں کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں