بینظیر انکم سپورٹ سے رقوم حاصل کرنیوالی خواتین کو مشکلات

بینظیر انکم سپورٹ سے رقوم  حاصل کرنیوالی خواتین کو مشکلات

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )بینظیر انکم سپورٹ سے رقوم حاصل کرنیوالی خواتین کو مشکلات کا سامنا،ایزی پیسہ شاپ پر رش،انٹرنیٹ سروس خراب ہوجانے کی وجہ سے خواتین کو رقم کی ترسیل نہ ہوسکی ۔

لالہ موسیٰ سمیت تحصیل بھر میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی رقوم تو جاری ہوگئی لیکن انٹرنیٹ سروس کی خرابی کی وجہ سے خواتین کو ترسیل نہیں ہورہی جس کی وجہ سے خواتین سارادن قطاروں میں کھڑارہنے کے باجود خالی ہاتھ واپس چلی جاتی ہیں،خواتین کا کہناہے کہ حکومت کو چاہیے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ڈائریکٹ مستحقین کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرکے پریشانی کامستقل حل نکال دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں